لاہور: 143 ٹریفک حادثات میں 143 افراد زخمی
08-19-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 143 ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 143 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق 59 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 84 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔