نواز شریف کا بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

08-19-2026

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

میاں محمد نواز شریف کی گاڑی نے بھاٹی چوک انڈر پاس سے گزر کر منصوبے کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران نواز شریف نے بھاٹی گیٹ انڈر پاس پر جاری کام کا جائزہ لیا اور منصوبے کی پیش رفت دیکھی۔