انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
08-19-2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بابراعظم انگلی کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتانی سونپی گئی ہے۔ میچ سے قبل پاکستان کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ پریکٹس میچ جیتنے سے ٹیم کامورال ہائی ہے۔ انگلینڈ نے یہاں اپنے گزشتہ تین دوروں میں چوتھی اننگز میں بالترتیب 294، 251 اور 371 رنز کے ہدف کامیابی سے حاصل کئے ہیں۔ سیریز میں جو روٹ دوسری مرتبہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے، جو روٹ اس سے قبل 2017 سے 2022 تک انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان رہ چکے ہیں، اب ان کی دوسری کپتانی میں انگلینڈ کی پہلی آزمائش پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے ہو گی۔ واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔