شہر لاہور میں آج وقفے وقفے سے بادل برسنے کے امکانات
08-19-2026
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش ہونے کے امکانات ہیں، جبکہ آسمان پر بادلوں کا راج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کا چھٹا سپیل 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث لاہور سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔