پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

08-19-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 55 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 955 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے، ڈالر 277.61 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔