برائلر کے نرخ میں 15 روپے اضافہ، گوشت 519 روپے کلو مقرر

08-19-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، برائلر کے نرخ میں 15 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 519 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا نرخ 330 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 344 روپے جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 358 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں، انڈوں کی فی درجن قیمت 236 روپے مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 960 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔