جشن آزادی، عید میلاد النبی ﷺ؛ صدر مملکت کی قیدیوں کو 100 دن کی معافی
08-18-2026
(لاہور نیوز) صدر مملکت نے جشن آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کی خوشی میں قیدیوں کو 100 دن کی معافی دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معافی کااطلاق سنگین جرائم کےقیدیوں پرنہیں ہوگا،آئی جی جیل نےعملدرآمدکراتےہوئےاحکامات جاری کر دیئے۔ اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی دونوں جیلوں میں موجود 783مرد و خواتین کی سزا میں کمی ہوئی، پنجاب کی جیلوں سے 7ہزار 486 مرد و خواتین قیدی مستفید ہوئے، 100دن کی معافی کے بعد لاہورکی دونوں جیلوں سے 4 قیدی رہا ہوئے۔ واضح رہے کہ عام معافی سے پنجاب کی تمام جیلوں میں سے 236 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔