ن لیگی رہنما، سینیٹر عابد شیر علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

08-18-2026

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کی ہے، سینئر لیگی رہنما کی اہلیہ کچھ برس قبل انتقال کر گئی تھیں۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارک باد کا اظہار کیا، عاید شیر علی کی دوسری شادی  کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی تاہم ان کی شریک حیات (دلہن) کا تعلق ہری پور کی فیملی سے ہے۔