عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج سونے کی قیمتیں برقرار

08-18-2026

(لاہور نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج سونے کی قیمتیں برقرار ہیں، جبکہ چاندی سستی ہو گئی۔

آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 61 ہزار 936 رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 96 ہزار 035 روپے پر برقرار رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 43 روپے کم ہو کر 6 ہزار 986 روپے پر آ  گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4395 ڈالر پر مستحکم رہا۔