مبینہ زیادتی کیس: رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم 29 اگست کو عائد ہو گی
08-18-2026
(محمد اشفاق) لاہور کی سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ملزم سلیمان حیدر کے وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی، عدالت نے رجب بٹ سمیت پانچوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 29 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔ ملزمان کی جانب سے میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جبکہ تمام ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی، ملزمان میں رجب بٹ، عبدالرحمن، جواد، جہانگیر اور سلیمان حیدر شامل ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان اور ان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کر رکھا ہے، پولیس کی تفتیش میں تمام ملزمان کو گناہ گار قرار دیا گیا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کو بے گناہ قرار دیئے جانے کے بعد عائشہ جٹ نے عدالت میں استغاثہ دائر کیا تھا۔