نیشنل چیمپئنز کپ کا فاتح کون؟ فائنل معرکہ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا
08-18-2026
(لاہور نیوز) نیشنل چیمپئنز کپ کا فاتح کون؟ فائنل معرکہ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔
پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، شاہین شاہ آفریدی پاکستان گولڈ اور شاداب خان پاکستان گرینز کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے کپتان فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر امید ہیں۔ فائنل میچ سے قبل ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ اور رنر اپ کو 25 لاکھ کی انعامی رقم ملے گی، سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہو گا، میچ کے اختتام پر معروف گلوکار ساحر علی بگا پرفارم کریں گے۔