اراضی خریداری، فیصل آباد پولیس کو شہری کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
08-18-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں جائیداد کی خریدوفروخت کے معاملے پر ہراسگی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فیصل آباد پولیس کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
جسٹس غلام سرور نہنگ نے شہری محمد اشرف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد اشرف نے دو بھائیوں سے اراضی خریدی اور خریداری کے وقت ہی اراضی کا قبضہ بھی حاصل کر لیا تھا، تاہم اب مختلف حیلے بہانوں سے درخواست گزار کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ سی پی او فیصل آباد کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصل آباد پولیس کو شہری کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔