پولٹری مصنوعات کے دام میں کمی، برائلر گوشت 504 روپے کلو مقرر

08-18-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران برائلر گوشت کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

برائلر کے نرخ میں 15 روپے فی کلو کمی کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ ریٹ زندہ برائلر 320 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 334 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 348 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کے نرخ برقرار ہیں، انڈوں کی قیمت 236 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 960 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔