حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
08-17-2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہےجب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 18 اگست 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔ واضح رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار کی بنیاد پر روزانہ کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔