کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی معطل

08-17-2026

(لاہور نیوز) کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایک ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی شاہد جاوید کو آئی جی پنجاب عبدالکریم نے معطل کر دیا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی شاہد جاوید کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔