پنجاب حکومت نے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح کا اعلان کر دیا

08-17-2026

(لاہورنیوز) پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) پر منافع کی شرح کا اعلان کر دیا۔

  محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق جی پی فنڈ پر سالانہ 12.05 فیصد منافع دیا جائے گا، نئی شرح کا اطلاق مالی سال 2025-26 کے دوران جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر ہوگا۔ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.46 فیصد تھی، جسے 0.41 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد 12.05 فیصد کردیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے جی پی فنڈ کی شرحِ منافع سے متعلق باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا، خودمختار و نیم خودمختار اداروں اور تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق جن ملازمین کے متعلقہ فنڈ رولز کے تحت منافع کی الگ شرح مقرر ہے، ان پر 12.05 فیصد کی شرح لاگو نہیں ہوگی۔