سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

08-17-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

  کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 133 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 397 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 502 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔