وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز آمد
08-17-2026
(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز آمد ، مریم نواز نے زیر علاج سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ساس مسز تاثیر کی عیادت کی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آمد پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے استقبال کیا، وزیر اعلی نے مسز تاثیر کو گلدستہ پیش کیا اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، اس موقع پر ڈاکٹرز نے زیر علاج مسز تاثیربکو لاحق بیماری سے متعلق بریفنگ دی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ساس مسز تاثیر چار روز سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں زیر علاج ہیں، مسز تاثیر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے پنز میں موجود مریضوں کے لواحقین کی شکایات سنیں، وزیر اعلی پنجاب نے مریضوں اور لواحقین کو درپیش شکایات کا فوری ازالہ کرنے ہی ہدایت کی۔ وزیر اعلی پنجاب کی آمد سے قبل ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، کہیں صفائی تو کہیں سیکیورٹی فول پروف میں ہسپتال کا عملہ مصروف رہا، پولیس سپیشل برانچ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سیکیورٹی اور انتظامی امور میں مصروف رہے۔