نئے صوبے بننے سے پیسوں کی بچت، گورننس بہتر ہو گی: میاں عامر محمود
08-17-2026
(لاہور نیوز) ماہر تعلیم، چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز اور سابق ناظم لاہور میاں عامر محمود نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نظام بہت اچھی چیز ہے، نئے صوبے بننے سے پیسوں کی بچت ہو گی اور گورننس بہتر ہو گی۔
ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام قومی سطح پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا، مباحثے کا موضوع "کیا ملک میں نئے انتظامی یونٹس قائم ہونے چاہئیں" تھا۔ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود نے کہا کہ جمہوری دور میں کبھی اچھی لوکل گورنمنٹ نہیں دیکھی، اچھی حکومت ملنا لوگوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے اخراجات زیادہ نہیں کم ہوں گے، نئے صوبے بننے سے پیسوں کی بچت اور بہتر گورننس بھی ہوگی۔ میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ سب جماعتوں نے ہمیشہ لوکل گورنمنٹ نظام کی حمایت کی مگر ایک جماعت نے بھی لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے۔