پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا شیڈول فائنل، ٹورنامنٹ 12 ستمبر سے شروع ہوگا
08-17-2026
(لاہورنیوز) پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول فائنل کر کے ٹیموں کو بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کا فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ 12 ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہر راؤنڈ میں 4 میچز کھیلے جائیں گے، میچز پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 سے 28 اکتوبر تک ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کے آر ایل، اسٹیٹ بینک، غنی گلاس، ایم آئی ٹی سلوشنز، سوئی ناردرن، پی ٹی وی، او جی ڈی سی ایل اور کنگز مین اکیڈمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریزیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کر دیا ہے۔