شاہدرہ ٹاؤن میں ہمسائے نے پڑوسی کی گردن کاٹ کر قتل کر دیا

08-17-2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں ہمسائے نے نامعلوم وجوہات پر پڑوسی کی گردن کاٹ کر قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی، ملزم صفدر واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی، پولیس اور فرانزک ٹیموں  نے شواہد اکھٹے کر لئے۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کرکے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔