برائلر گوشت 519 روپے کلو، انڈے 226 روپے فی درجن میں فروخت

08-17-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران برائلر کے دام برقرار جبکہ انڈوں کی قیمت میں 32 روپے فی درجن کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 519 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 590 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ زندہ برائلر کے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر قیمت 330 روپے فی کلو، ہول سیل میں 344 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 358 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 32 روپے فی درجن کمی ہوئی ہے، جس کے بعد انڈوں کا سرکاری نرخ 226 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 6 ہزار 960 روپے مقرر کی گئی ہے۔