گجر پورہ پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

08-17-2026

(لاہور نیوز) گجر پورہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم واصف کو شیر شاہ روڈ سے گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم رجام مسیح کو دورانِ تلاشی بارہ دری چوک سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 8 کلو 400 گرام بھنگ اور 1100 گرام آئس برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقے اور گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔ گجر پورہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔