لاہور پولیس میں اولیو گرین یونیفارم کی تقسیم کا آغاز
08-17-2026
(لاہور نیوز) لاہور پولیس میں اولیو گرین یونیفارم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔
ایس پی ہیڈکوارٹرز نے قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں وردی گودام کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، آر آئی لائن، لائن افسر، انچارج وردی گودام اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس افسران، جوانوں اور خواتین پولیس اہلکاروں میں نئی یونیفارم کی تقسیم کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق سٹی ڈویژن کی پولیس نفری کو 17 اور 18 اگست، جبکہ کینٹ ڈویژن کو 19 اور 20 اگست کو پولیس لائنز وردی گودام سے یونیفارم فراہم کی جائے گی۔ سول لائنز ڈویژن کی نفری میں 21 اور 22 اگست، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 24 اگست، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 26 اور 27 اگست، جبکہ صدر ڈویژن کی نفری میں 28 اور 29 اگست کو یونیفارم تقسیم کی جائے گی۔ سکیورٹی ڈویژن کو 31 اگست اور یکم ستمبر، مجاہد سکواڈ اور فلائنگ سکواڈ کو 2 اور 3 ستمبر، جبکہ اے آر ایف، لائنز سکیورٹی ڈیوٹی اور ایم ٹی ونگ کی نفری کو 4 اور 5 ستمبر کو یونیفارم فراہم کی جائے گی۔ گاردات، سکواڈز اور گن مین نفری میں 7 اور 8 ستمبر، جبکہ دفاتر اور دیگر پولیس نفری کو 9 اور 10 ستمبر کو یونیفارم تقسیم کی جائے گی۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز نے انچارج وردی گودام رانا صداقت کو پولیس اہلکاروں کو یونیفارم کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، پولیس حکام کے مطابق لوجسٹک برانچ کی جانب سے لاہور پولیس کیلئے 30 ہزار یونیفارمز فراہم کی گئی ہیں۔