انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم لیڈز پہنچ گئی
08-16-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کا قومی ٹیسٹ اسکواڈ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے لیڈز پہنچ گیا، قومی ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے میں شروع ہو گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوا تھا۔