گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی داتا دربار پر حاضری

08-16-2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے داتا دربار پر حاضری دی اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

داتا دربار آمد پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا استقبال کیا گیا جبکہ انہوں نے دربار کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔       اس موقع پر داتا دربار پر موجود زائرین نے گورنر پنجاب سے ملاقات بھی کی۔