لوہاری گیٹ پولیس کے ہاتھوں منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان گرفتار
08-16-2026
(لاہور نیوز) لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان اور رحمان سے 600 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزم تنویر سے ممنوعہ برانڈ کے سگریٹ اور گٹکا برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔