’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ کے عنوان سے 3 روزہ ایکسپو کا انعقاد، شہریوں کی توجہ کا مرکز
08-16-2026
(لاہور نیوز) ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ کے عنوان سے 3 روزہ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف پاکستانی برانڈز اور اداروں نے اپنی مصنوعات اور خدمات متعارف کروائیں۔
ایکسپو میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مختلف سٹالز پر پاکستانی مصنوعات اور جدید خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی، تین روزہ ایکسپو میں اسلامک ایپ 360 نے بھی خصوصی اسٹال قائم کیا، جہاں شہریوں کو ایپ کی مختلف سہولیات، خصوصیات اور استعمال کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسلامک ایپ 360 کے سٹال پر شہریوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے لائیو مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کی جانب سے بھرپور حصہ لیا گیا۔