ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشین ریجن کل سے لاہور میں شروع ہو گا
08-16-2026
(لاہور نیوز) ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشین ریجن 2026 کا آغاز کل لاہور کے ڈی ایچ اے میں ہو گا، بین الاقوامی تائیکوانڈو ایونٹ 21 اگست تک جاری رہے گا۔
صدر ایشین تائیکوانڈو سنگ جن کم نے پاکستان میں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشین ریجن کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ میں 600 ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ سنگ جن کم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کے ایونٹ کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے ایونٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ صدر ایشین تائیکوانڈو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس بڑے بین الاقوامی ایونٹ کا انعقاد کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم ہے، جبکہ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشین ریجن 2026 کے مقابلے لاہور کے ڈی ایچ اے میں 21 اگست تک جاری رہیں گے۔