پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونیوالا سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

08-16-2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی سکواش پلیئر نے آسٹریلیا میں ہونے والا ٹورنامنٹ جیت لیا۔

  آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سکواش ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی ثنا بہادر نے کی۔ فائنل میں ثنا بہادر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 1-3 سے شکست دی۔ میلبرن میں ہونیوالے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔