شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد
08-16-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں سے دو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق تینوں واقعات میں پولیس اور متعلقہ تفتیشی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ ترجمان کے مطابق باغبانپورہ میں 65 سالہ شخص حرکت قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوا۔ متوفی کی شناخت 65 سالہ محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہربنس پورہ میں نہر کنارے سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی طور پر متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب قلعہ گجر سنگھ میں وکٹوریا پارک کے قریب 45 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق بظاہر شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس اور تفتیشی اداروں نے تینوں واقعات کے مقامات پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ضروری کارروائی مکمل کی۔ پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد تینوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، جبکہ نامعلوم افراد کی شناخت کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔