لاہور میں سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے لگا، بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی
08-16-2026
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں سورج کی تپش برقرار ہے اور شہر کا موسم گرم اور مرطوب ہے، محکمہ موسمیات نے بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ موسمی صورتحال کے مطابق آج لاہور میں بارش کے امکانات نہیں ہیں۔