سابق کپتان شاہد آفریدی کا کتا اسلام آباد میں لاپتا ہوگیا

08-15-2026

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کتا اسلام آباد میں لاپتا ہوگیا۔

شاہد آفریدی نے کتے کی گمشدگی کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی اور کتے کی اطلاع دینے کے حوالے سے نمبر بھی شیئر کردیا۔سابق کپتان نے بتایا کہ کتا خاندان کے فرد کی طرح پالا تھا جو گزشتہ چند دنوں سے بیمار تھا۔