فائرنگ سے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری لاہور سے گرفتار

08-15-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ پولیس نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو دو سال بعد لاہور سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق کاہنہ پولیس  نے محمد پورہ، چونگی امر سدھو کے علاقے سے اشتہاری ملزم اسد فخرالدین کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم  نے دو سال قبل پنڈی بھٹیاں میں فائرنگ کرکے عابد نامی شخص کو زخمی کیا تھا، عابد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا، جس کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔