برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 504 روپے کلو مقرر
08-15-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، برائلر گوشت کے نرخ میں 14 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت 570 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 334 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 348 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتیں برقرار ہیں، سرکاری نرخ نامے کے مطابق انڈے 268 روپے فی درجن مقرر ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 910 روپے میں دستیاب ہے۔