پراپرٹی ڈیلنگ کی آڑ میں سٹے بازی کا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار
08-15-2026
(لاہور نیوز) لوئر مال پولیس نے پراپرٹی ڈیلنگ کی آڑ میں قمار بازی کا اڈہ چلانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان باہمی ملی بھگت سے سٹے بازی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ ملزم الیاس، احمد حسن، ندیم، قیوم اور نعیم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق الیاس سٹے بازی کے ساتھ ساتھ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ بھی فراہم کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی نقد رقم، موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کرلیے گئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔