رائیونڈ میں 11 کے وی تار سے کرنٹ لگنے پر مزدور جاں بحق

08-15-2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ سوا اصل للیانی پھاٹک کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ایک شخص کو کرنٹ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیم  نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مذکورہ شخص چھت پر کام کر رہا تھا کہ اچانک 11 کے وی بجلی کی تار سے ٹچ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کے بعد ضروری آپریشن جاری ہے۔