لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں، موسم خوشگوار، آج بھی بارش کے امکانات
08-15-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم دلفریب ہوگیا، شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسم میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک جا پہنچا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔