ہربنس پورہ کنال روڈ پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

08-15-2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر دو راہگیر جبکہ کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نعمان، 20 سالہ عبدالرحمن، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں  نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور تمام متاثرین کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا، حادثے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔