یوم آزادی: کور کمانڈر لاہور کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے

08-14-2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں کور کمانڈر لاہور نے مزار اقبال پر حاضری دی۔

کور کمانڈر لاہور  نے مزار اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر کور کمانڈر لاہور  نے حکیم الامت علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کی۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں سرکاری وقومی سطح پر یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔