آزاد کشمیر حکومت سازی، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا

08-14-2026

(لاہور نیوز) آزاد کشمیر حکومت سازی کیلئے نواز شریف نے مری میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ہفتہ 15 اگست کو مری میں پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔ مری اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز سمیت وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی رہنما شریک ہوں گے۔