گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج فار ویمنمیں جشن آزادی کی تقریب

08-14-2026

(لاہور نیوز) گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج فار ویمن، کوپر روڈ لاہور میں جشن آزادی کی تقریب ہوئی۔

اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے جشن آزادی کی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت وحید عالم تھے، جشن آزادی کی تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد اساتذہ اور طالبات نے پرجوش تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔ طالبات نے جھنڈیوں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے، مہمان خصوصی نے آزادی کی اہمیت اور ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز  نے مہمان خصوصی کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور جذبہ حب الوطنی اور آزادی کی ذمہ داریوں کا احساس اجاگر کیا، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے اساتذہ کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔