نادرا کا بڑا اقدام، چِپ کے بغیر جدید قومی شناختی کارڈ متعارف
08-14-2026
(لاہور نیوز) نادر انے چِپ کے بغیرنیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا۔
خود انحصاری اور ڈیجیٹل شناخت کی زیادہ آسان اور قابلِ رسائی تصدیق کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے محفوظ کیو آر کوڈ پر مبنی چِپ کے بغیرنیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا۔ یہ پولی کاربونیٹ کارڈ نادرا کی تکنیکی اور سیکیورٹی ضروریات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کراچی نے پاکستان میں تیار کیا ہے۔