روڈا میں جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، قومی ترانے اور ڈاکیومنٹری پیش

08-14-2026

(ویب ڈیسک) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے دفتر میں یومِ آزادی قومی جوش و خروش سے منایا گیا، جہاں پرچم کشائی کی تقریب، قومی نغمہ اور خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔

سی ای او روڈا عمران امین  نے قومی پرچم لہرایا، جبکہ بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران امین  نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔ بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے ملکی سرحدوں پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے موقع پر یومِ آزادی کی مناسبت سے محکمہ تحفظ ماحولیات کے تعاون سے 30 ہزار پودے لگانے کا ہدف بھی مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔