پولیس افسر کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا کیس، طبی معائنے میں شواہد نہ ملے

08-14-2026

(ویب ڈیسک) پولیس افسر کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے کیس میں پولیس کو ابتدائی طبی معائنے میں لڑکی سے زيادتی کے شواہد نہیں ملے۔

 ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ڈی این اے رپورٹ آنے پر ہی زیادتی کا تعین ہوگا، متاثرہ لڑکی کی ذہنی حالت جانچنے کے لیے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے تاہم اس کا فیصلہ میڈيکل بورڈ 18 اگست کو کرے گا۔ دوسری جانب گرفتار اے ایس آئی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ غازی آباد میں 2 اگست کو پیش آئے مبینہ زیادتی کے واقعے میں ملزم کے خلاف اغوا کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو تھانے لانے کے لیے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ۔