حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پٹرولیم لیوی وصول
08-14-2026
(لاہور نیوز) پٹرولیم لیوی کی وصولی مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1567 ارب 45 کروڑ روپے پرپہنچ گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف کے تخمینے سے بھی زیادہ رہی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب 16 کروڑ روپے کی الگ وصولی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025 میں لیوی کی وصولی میں347 ارب 24 کروڑ روپےکا اضافہ ہوا، پٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف سے تقریبا 100 ارب روپے زیادہ رہی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال لیوی کی وصولی آئی ایم ایف کے تخمینے سے 21 ارب روپے زیادہ رہی، مالی سال 26-2025 کیلئے آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی وصولی کا تخمینہ 1546 ارب روپے لگایا تھا جبکہ پٹرولیم لیوی کی وصولی کا حکومتی ہدف 26-2025 میں 1468ارب روپے مقرر تھا۔ مالی سال 25-2024 میں پٹرولیم لیوی کی وصولی 1220 ارب21 کروڑ روپے تھی جبکہ مالی سال 24-2023 میں پٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19ارب روپے تھی، مالی سال 23-2022 میں پٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 580 ارب روپے تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پٹرول پر 80 روپےفی لٹر پٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر77روپے28 پیسے فی لٹر کے حساب سے لیوی عائد ہے، پٹرول، ڈیزل پر 5،5 روپے فی لٹر کے حساب سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی الگ سے عائد ہے۔