ہیئر: دو گروپوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق
08-14-2026
(لاہور نیوز) ہیئر تھانہ کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر دونوں جانب سے 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قاسم نامی شخص شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق تصادم میں دونوں گروپوں کے مجموعی طور پر 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔