یادگار کے قریب موٹر سائیکل حادثہ، 38 سالہ شخص جاں بحق

08-14-2026

( لاہور نیوز) یادگار کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کے جنگلے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔  پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 38 سالہ وقاص علی کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب ہیئر تھانہ کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  مجموعی طور پر دونوں جانب سے 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قاسم نامی شخص شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق تصادم میں دونوں گروپوں کے مجموعی طور پر 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  ذرائع کے مطابق  واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔