حکومت کا قوم کو یوم آزادی پر تحفہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا
08-13-2026
(لاہورنیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے ۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 45 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔