لاہور: ٹریفک حادثات میں 264 افراد زخمی ہو گئے

08-13-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 225 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ریسکیو سروسز نے فوری امدادی کارروائیاں فراہم کیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 264 افراد زخمی ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  شدید زخمی ہونے والے 89 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 174 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔